آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی کے تحت پٹرولیم ڈویژن کی 6 جاری سکیموں کے لئے 85 کروڑ روپے مختص

74

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبے کے سالانہ ترقیاتی پروگرام پٹرولیم ڈویژن کی 6 جاری سکیموں پر 85 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے۔ جمعہ کو جاری ہونے والی پی ایس ڈی پی 24-2023 کے مطابق بجٹ میں نیشنل منرل ڈیٹاسنٹر کی قیام پر 12کروڑ 30 لاکھ روپے

،پاکستان پٹرولیم کور ہائوس کو اپ گریڈ کرنے اور توسیع پر 42کروڑ 42لاکھ روپےزائد اور کراچی لیبارٹری کمپلیکس کی آئی ایس او سرٹیفکیشن و اپ گریڈیشن کے لئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔