20.5 C
Islamabad
پیر, مئی 5, 2025
ہومقومی خبریںآئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ...

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

- Advertisement -

اسلام آباد۔4مئی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار،پنجاب ،شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ اورکشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں /آندھی ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی /وسطی پنجاب ، جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اورچند مقامات پر ژالہ باری/ موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا تا ہم جنوبی مشرقی بلوچستان، پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر،گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش چراٹ میں 43، مالم جبہ 7، کاکول 5، دروش 3، ڈیرہ اسماعیل خان (سٹی 6، ایئرپورٹ 2)، بالاکوٹ ایک۔ لسبیلہ 29، کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 24، سٹی 9)، گڑھی دوپٹہ 9،راولاکوٹ 4،کو ٹلی ایک، چکوال 32، بھکر 10، اسلام آباد (بوکرا 19،سید پور3، ایئرپورٹ 2، سٹی ایک )، راولپنڈی (چکلالہ 10، شمس آباد6) ،ٹو بہ ٹیک سنگھ

- Advertisement -

ڈیرہ غازی خان 3، ناروال 2، بھکر، اٹک ، مری، ملتان ایک، سکردو 7، حیدرآباد ایئرپورٹ 4اور سٹی میں2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق تربت میں درجہ حرارت 46، دادو 43، جیکب آباد اورخیر پور میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کی (شام /رات)اور پیر کو مختلف علاقوں میں آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز/ موسلادھار بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔ شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592413

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں