آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پنجاب، وسطی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ،بالائی سندھ ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

65
محکمہ موسمیات

اسلام آباد۔21مارچ (اے پی پی):اسلام آباد۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب، شمالی ا وروسطی بلوچستان ، خیبر پختونخوا ،بالائی سندھ ، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی ،تیزہوائوں،گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے

جبکہ بعض مقامات پرژ الہ باری اور موسلادھا ر بارش کا توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش بھکرمیں 6 ، خانیوال 5 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ایک ، کوئٹہ 6 ، خضدار اور ژوب 4 ، سبی ایک ، ڈیراسماعیل خان 6 ، کالام اور چترال 5 ، میرکھانی 3 اور دروش میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔