آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

57
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات
ملک کے بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلودرہے گا ، محکمہ موسمیات

لاہور۔1مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، ڈی جی خان، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی اوربھکر میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بدھ کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد رہا۔آج جمعرات کو لاہور کا درجہ حرارت 13 سے 15سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔