آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

106

لاہور۔26فروری (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ کے بیشتر اضلاع میں ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران سیالکوٹ میں 5 ملی میٹر ،نارووال میں04 ،منڈی بہائوالدین و گجرات میں 03 ، گوجرانوالہ وجوہرآباد میں 02 ملی میٹر اور شیخوپورہ، لاہور و حافظ آباد میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔

اسی طرح سرگودھا، بھکر اور قصور میں بھی ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ دیگر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16اور زیادہ سے زیادہ 26سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 50رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 158فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس یو ایم ٹی 168،ذکی فارمز 186، عسکری ٹین 184،پاور زون 184،فدا حسین روڈ 167،ہونڈا گیٹ وے 164اورڈائمنڈ پینٹس میں178 ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔