آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں موسم خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

76
Meteorology Department
Meteorology Department

ملتان۔ 17 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم خشک رہے گا۔منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت27.2اورکم سے کم19.3سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

صبح 8 بجے ہوا میں نمی کاتناسب73فیصد اور شام 5بجے55فیصدتھا۔بدھ کو طلو ع آفتاب صبح 6بجکر16منٹ پر اورغروب آفتاب شام 5بجکر42منٹ پر ہوگا۔