ملتان۔4اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم ابرآلودرہنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔
منگل کے روز ملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27.5اورکم سے کم 15.3سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح 8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 85فیصداورشام 5بجے 47فیصدتھا۔بدھ کے روزملتان میں طلوع آفتاب صبح5بجکر57منٹ پر اورغروب آفتاب شام6بجکر36منٹ پرہوگا۔