آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

73

اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق محکمہ موسمیات اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت آئندہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم شام اور رات کے اوقات میںکوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔