لاہور۔10اپریل (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم 12اپریل سے صوبہ بھر میں بارشوں کا سلسلہ متوقع ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے درجہ حرارت میں اضافہ جبکہ آلودگی میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ،
گزشتہ روز صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 22جبکہ زیادہ سے زیادہ 35سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 21فی صد رہا،لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 86فیصد رہی،اسی طرح شہر کے دیگر علاقوں یو ایس قونصلیٹ 144،ریونیو سوسائٹی102، سی ای آر پی آفس 93،ذکی فارمز 102اور شاہراہِ قائد اعظم پر 94ائیر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔