لاہور۔19مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں سیالکوٹ، نارووال، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ،لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہو ئی۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 15اور زیادہ سے زیادہ 29سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 30رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 132فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کولٹی انڈیکس یانی ہوم170،ذکی فارمز 195،غازی روڈ 155،پولو گرائونڈ 252،فیز8ڈی ایچ اے158،عسکری ٹین156اور طفیل روڈ پر 153ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574408