آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے وسطی و جنو بی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

133
weather

لاہور۔1دسمبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے وسطی وجنو بی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ لاہور سمیت صوبہ کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

تر جمان محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب کے چند علا قے سموگ اورد ھند کی لپیٹ میں رہے تاہم لیہ میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12اور زیادہ سے زیادہ 24سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 47فیصد رہا۔لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 174فیصد رہی جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈ یکس پولوگرائونڈ 218،سی ای آر پی186،فدا حسین روڈ 216،پاکستان انجینئر نگ سو سائٹی 209اور فیز ایٹ ڈی ایچ اے 190ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔