آئی ایم ایف کے ساتھ عمران خان کے معاہدہ کی وجہ سے ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے ،وزير اعلیٰ سندھ

46

حیدرآباد۔10جولائی (اے پی پی):وزير اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ملک کے تمام مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ پاک پاکستان کو سلامتی اور ترقی عطا فرمائے۔ اپنی رہائش گاہ واہڑ تعلقہ سہیون میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے ٹھٹھہ میں کوئلہ کی کان میں پیش آنیوالے واقعہ اور کراچی میں بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹھٹھہ میں ہونیوالے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انتخابات کی وجہ سے سیاسی ماحول گرم ہے،آئندہ انتخابات کے دوران سیاسی جماعتوں کے درمیان سخت مقابلہ ہوگا گرم سیاسی ماحول کی وجہ سے الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا کوئی مستقبل نہیں ہے جن شرائط پر اس نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا اس کی وجہ سے ملک کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے

ایک سوال پر وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ مہنگائی کا احساس ہے، حکومت کو 6 ماہ کا وقت دیں، عوام کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے احسن اقبال کیساتھ پیش آنے والے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔