19.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںآئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پرہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پرہے، وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ پروگرام ٹریک پرہے۔

پیرکواپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ انسدادبدعنوانی کے قوانین کی وجہ سے آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا اس میں تاخیرکے حوالہ سے بعض ٹویٹس اورخبریں دیکھی اورسنی ہیں جس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام درست اندازمیں آگے بڑھ رہاہے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=315816

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں