آئی اے ای اے سے امریکی درخواست تاریخ کا تلخ ترین مذاق ہے، ایران

76

ویانا ۔ 7 جولائی (اے پی پی) سپین کے شہر ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں قائم ایران کے نمائندہ دفتر نے ایٹمی سرگرمیوں کے بارے میں آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلائے جانے کی امریکی درخواست کو تاریخ کا تلخ ترین مذاق قرار دیا ہے۔ایران کے مستقل نمائندہ دفتر کے جاری کردہ بیان میں ایٹمی معاہدے سے امریکا کی غیر قانونی علیحدگی نیز وائٹ ہاو¿س کی جانب سے دیگر ملکوں پر اس عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کے لیے دباو¿ ڈالے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس بلانے سمیت امریکا کے تمام اقدامات اس بات کا نشاندھی کرتے ہیں کہ واشنگٹن عالمی معاملات میں کثرالفریقی تعاون اور قانون کی بالادستی کے اصولوں کا مخالف ہے۔