15.5 C
Islamabad
اتوار, مارچ 16, 2025
ہومقومی خبریںآئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کومنیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن...

آئی جی اسلام آبادسید علی ناصر رضوی کومنیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کا اضافی چارج دے دیا گیا

- Advertisement -

اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کونیشنل پولیس فاؤنڈیشن پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔ہفتہ کوتعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ آئی جی سید علی ناصر رضوی نے باضابطہ طور پر نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کا چارج سنبھال لیا ہے، جہاں وہ بطور آئی جی پی اسلام آباد ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان بھر میں پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کے لیے فلاحی اقدامات کی نگرانی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سید علی ناصر رضوی کی قیادت فاؤنڈیشن کے لیے ایک نئے دور کے آغاز کی نشاندہی کرتی ہے کیونکہ وہ اسلام آباد پولیس میں نافذ کردہ جدید ایجادات کو متعارف کروانا چاہتے ہیں۔چارج سنبھالنے کے بعدایم ڈی این پی ایف نے فاؤنڈیشن کے افسران کے ساتھ کئی میٹنگز کیں، پولیس اہلکاروں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود سے متعلق پالیسیوں کا جائزہ لیا۔

- Advertisement -

انہوں نے فلاحی پروگراموں پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ پولیس شہداء، سابق فوجیوں اور افسروں کے خاندانوں کے لیے نئے منصوبے شروع کیے جائیں گے جبکہ فاؤنڈیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کیا جائے گا تاکہ ریکارڈ کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے اور پاکستان پولیس کے تمام شہداء اور سابق فوجیوں کو فوائد پہنچائیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ مستقبل میں پولیس افسران کو رہائشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔ایم ڈی سید علی ناصر رضوی نے فاؤنڈیشن کے آئی ٹی، ٹیکنیکل، لیگل اور اکائونٹس کے محکموں کے عہدیداروں سے بھی میٹنگ کی۔

انہوں نے کہا کہ عصری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آئی ٹی سیکشن اور دیگر محکموں کو جدید بنایا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=572988

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں