آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین واہل خانہ کی ملاقات ، ریلیف کے احکامات جاری کئے

78

لاہور۔28جنوری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سینٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کےلئے احکامات جاری کئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان کی سکالر شپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی،

ریٹائرڈ اے ایس آئی عبدالغنی کی درخواست پر ڈی پی او سرگودھا کو ریلیف کے احکامات جاری کئے،سینئر کلرک سید حسین رضا کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ ،سب انسپکٹر افتخار احمد کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ ،سابق کانسٹیبل جاوید اقبال کی سروس بحالی کی درخواست پر اے آئی جی لیگل ،

ریٹائرڈ کانسٹیبل شکر دین کی درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ ،پیش امام حافظ سرتاج الدین کی ترقی کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔