لاہور۔9جولائی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجےکےلئے مزید 28 لاکھ 90 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم ریٹائرڈ کانسٹیبل ابرار حسین کی بیوہ کو جگر کے علاج معالجے کےلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے،
کانسٹیبل خلیل حسین کو سکن کینسر کے علاج کے لئے 5 لاکھ روپے ،ریٹائرڈ انسپکٹر شمس الدین کو جگر کے علاج معالجے کےلئے 4 لاکھ روپے فنڈز جاری ،کانسٹیبل عبدالقدیر، ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد بوٹا کو علاج معالجے کی مد میں اڑھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ہیڈ کانسٹیبل ظہیر عباس، کانسٹیبلان محمد حنان، ندیم عارف، بیلدار حق نواز کو علاج معالجے کےلئے فی کس ایک لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے۔
ریٹائرڈ سینئر کلرک اللہ دتہ، ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد نواز، کانسٹیبل عدنان احمد، علاج معالجے کی مد میں ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، اے ایس آئی ارشد عزیز، کانسٹیبل ندیم اشرف، ڈرائیور کانسٹیبل محمد عاشق کو علاج معالجے کےلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 15 ہزار روپے فنڈز جاری کئے گئے۔
اے ایس آئی شاہد حسین، جونیئر کلرک محمد اصغر کو علاج معالجے کےلئے مجموعی طور پر 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز اجرا کی منظوری دی۔