لاہور۔3جولائی (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کے لئے مزید22 لاکھ 75 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پنجاب پولیس اپنی فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے لئے پر عزم ہے اور اس سلسلے میں کانسٹیبل ذیشان خان کو کینسر کے علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے،انسپکٹر خالد حمید کو علاج معالجے کے لئے 4 لاکھ 50 ہزار ، کانسٹیبل راشد حسین کو دل کے عارضہ کے علاج معالجے کے لئے 2 لاکھ روپے ،
لیڈی کانسٹیبل شکیرا بی بی، کانسٹیبل ساجد حسین، سینئر کلرک اسرار الحق،سب انسپکٹر ذوالفقار علی، ڈرائیور کانسٹیبل محمد ریاض، کانسٹیبل حسن اعجاز،کانسٹیبل محمد رمضان، ڈرائیور کانسٹیبل پیر بخش کو علاج معالجے کے لئے ایک لاکھ روپے فی کس جاری کئےگئے،سب انسپکٹر عبدالستار، کانسٹیبل محمد وقاص، سپر وائزر محمد شفیق،
سرویلنس سپروائزر شوکت حیات کو علاج معالجے کے لئے مجموعی طور پر 3 لاکھ 25 ہزار روپے فنڈز جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز اجرا کی منظوری دی۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔