22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کے لئےمزید 24...

آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے علاج معالجے کے لئےمزید 24 لاکھ 30 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے

- Advertisement -

لاہور۔25اگست (اے پی پی):پنجاب پولیس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 24 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کانسٹیبل طارق جاوید کو سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے ،سپروائزر ٹیکنیکل محمد اسحاق کو بیوی کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ ، سب انسپکٹر سہیل غفور کو بیوی کے علاج معالجے کیلئے اڑھائی لاکھ ،

اسسٹنٹ محمد ارشد 2 لاکھ ،خاکروب راشد جاوید کو 2 لاکھ،مرحوم ڈی ایس پی سیف اللہ کی بیوہ کو 2 لاکھ ،سب انسپکٹر محمد شریف، ڈرائیور کانسٹیبلز محمد آصف کو ایک لاکھ روپے ، خاکروب پرویز مسیح، ڈرائیور کانسٹیبل عشرت علی ایک ایک لاکھ فی کس ،ہیڈ کانسٹیبل حبیب اللہ، کانسٹیبل عامر بشیر، جے پی او عدنان شہزاد، کو مجموعی طور پر 2 لاکھ 65 ہزار ،اے ایس آئی شبیر احمد، کانسٹیبل راشد محمود، سینٹری ورکر غلام حسین کو علاج معالجے کی مد میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 65 ہزار روپے دئیے گئے،

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنٹ کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجرا ء کی منظوری دی،آئی پنجاب نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں