آئی جی پنجاب نے گوجر خان جی ٹی روڈ پر فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

136
IG Punjab
IG Punjab

لاہور۔19مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راولپنڈی گوجر خان جی ٹی روڈ پر کراس فائرنگ سے 2افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ترجمان کے مطابق دونوں افراد کے درمیان پرانی دشمنی تھی اور ایک دوسرے کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کا ایک ساتھی فرار ہے جس کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او راولپنڈی کو فرار ساتھی کی گرفتاری کے بعد اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی ہدایت کی ہے۔