23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور ان کے...

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات

- Advertisement -

لاہور۔11اپریل (اے پی پی):سنٹرل پولیس آفس لاہور میں انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کیلئے احکامات جاری کیے ۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے انسپکٹر محمد حسن طاہر اور اے ایس آئی محمد ارشاد کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سب انسپکٹرز محمد عمران، فیصل ندیم، محمد آصف، اور انعام الحق کی پروموشن سے متعلق درخواستوں پر ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ ون کو ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا۔

اسی طرح سینئر ٹریفک وارڈنز عرفان علی اور ظفر القدوس کی ترقی کی درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی۔ سب انسپکٹر حسن حمزہ، اے ایس آئی لطیف اور کانسٹیبل عابد حسین کی مالی امداد سے متعلق درخواستوں پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

- Advertisement -

سابق ٹریفک اسسٹنٹ ذیشان علی کی سروس کی بحالی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو کارروائی کی ہدایت کی گئی، جبکہ مرحوم ڈی ایس پی ملک گل نواز کے بیٹے کی درخواست پر ڈی آئی جی آئی اے بی کو فوری ریلیف دینے کا حکم دیا گیا۔ریٹائرڈ ہیڈ کانسٹیبل محمد اشرف کی درخواست پر ڈی پی او سرگودھا کو ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے۔

آئی جی پنجاب نے ملازمین کے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر معاملات پر بھی احکامات دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق یہ اقدامات ملازمین کی فلاح و بہبود اور مسائل کے فوری حل کے سلسلے میں کیے جا رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=580566

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں