لاہور۔9ستمبر (اے پی پی):انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کو درپیش مسائل کا بلا تاخیر ازالہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام سپروائزری افسران پولیس فورس کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں ہر قسم کے مسائل بارے فوری ریلیف فراہم کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہ خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، مسائل کے ازالے بارے احکامات جار ی کئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈی ایس پی ریٹائرڈ سجاد حسن مہدی کی بطور انسپکٹر ری اپوائنمنٹ کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی، کانسٹیبل عمران الہی کی اہلیہ کی درخواست پر کمانڈنٹ لاہور ٹریننگ کالج محبوب اسلم للہ کو ہدایات جاری کیں، آئی جی پنجاب نے سرگودھا کے ریٹائرڈ انسپکٹر لیگل عمر دراز کی ری اپوائنمنٹ کی درخواست ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کو بھجوا دی گئی،سپیشل برانچ کے جونیئر کلرک محمد یاسین کی پروموشن درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف دینے کے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب نے سرگودھا کے اے ایس آئی محمد ممتاز کی سنیارٹی متعین کرنے کے بعد ترقی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف دینے کی ہدایت کی جبکہ رحیم یار خان پولیس کے سب انسپکٹر عبدالمنان کی پروموشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف دینے کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈسپلن، ایڈمن اور ویلفیئر سمیت دیگر امور سے متعلق درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔