18.8 C
Islamabad
پیر, مارچ 10, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کا شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی کی عظیم قربانی...

آئی جی پنجاب کا شہید ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی کی عظیم قربانی پر خراج عقیدت

- Advertisement -

لاہور۔8مارچ (اے پی پی):انسپکٹر جنر ل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے سپوت کی فرض کی راہ میں عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ راولپنڈی کے علاقہ پام سٹی میں گزشتہ روز ریڈ کے دوران منشیات فروش کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل ارتفاع علی ہسپتال میں زیر علاج تھے جو آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

- Advertisement -

آئی جی پنجاب نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہید کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور فلاح و بہبود کا بھرپور خیال رکھا جائیگا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=570422

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں