18.2 C
Islamabad
بدھ, فروری 26, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی جی پنجاب کی رمضان المبارک میں مساجد اورشہریوں کی سکیورٹی بارے...

آئی جی پنجاب کی رمضان المبارک میں مساجد اورشہریوں کی سکیورٹی بارے اقدامات کرنے کی ہدایت

- Advertisement -

لاہور۔26فروری (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرصدارت انسداد کرائم کےجائزہ بارے اجلاس منعقد ہوا۔آئی جی پنجاب نے بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان ریجنز میں کرائم کنٹرول، لا اینڈ آرڈر اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔ترجمان کے مطابق اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب محمد کامران خان، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید، آر پی او ڈی جی خان کیپٹن (ر)سجاد حسن خان متعلقہ اضلاع کے ڈی پی اوز نے بذریعہ وڈیو لنک شرکت کی۔آئی جی پنجاب نے زیر التوا چالانوں کا جائزہ، تکمیل میں حائل رکاوٹیں فوری دور کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ موثر تفتیش، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری، بروقت چالاننگ انصاف کا پہلا تقاضا ہے،قتل، ڈکیتی، اغوا سمیت سنگین جرائم کے اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے ٹاسک لسٹ تشکیل دیں،انوسٹی گیشن افسران کو اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کےلئے پندرہ روزہ ٹارگٹس دیں،

- Advertisement -

باقاعدگی سے فالو اپ لیں۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ایم کمپلینٹ، آئی جی کمپلینٹ 1787، ورچوئل ویمن پولیس سٹیشنز، دیگر پورٹلز پر شکایات کے ازالے کی خود مانیٹرنگ کریں، رابری، نقب زنی، موٹر سائیکل و مویشی چوری کی وارداتوں کے تدارک پر فوکس کریں، نائٹ پٹرولنگ بامقصد اور موثر، 15 کی کالز پر ریسپانڈ مزید بہتر بنائیں،

منظم جرائم، منشیات ڈیلرز کے خاتمے کےلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا دائرہ کار وسیع کریں ، بلاوجہ سزا کی بجائے اصلاحی پہلو کے پیش نظر اہلکاروں کی کارکردگی میں بہتری لائیں، ملک دشمن و شرپسند عناصر کی سرکوبی کےلئے سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری رکھیں،آئی جی پنجاب نے رمضان المبارک میں مساجد، عبادت گاہوں،

شہریوں کی سکیورٹی کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کے احکامات جاری کئے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی سکیورٹی، اے آئی جی آپریشنز اور ڈی پی او رحیم یار خان اجلاس میں موجود تھے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=566358

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں