اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ آئی جے پی روڈ کی تعمیر نو و مرمت کے لئے 4.9 ارب روپے کا ٹینڈر دیا گیا ہے، یہ منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔
بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مشتاق احمد خان اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی جے پی روڈ کے معمول کے کام مثلاً مرمت وغیرہ وقتاً فوقتاً جاری رہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کھوکھا متاثرین کے مسئلے کے حل کے لئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔