اسلام آباد ۔ 27 اپریل (اے پی پی)وفاقی کابینہ نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے حوالے سے انٹرنیشنل کنسورشیم فار انویسٹیگیٹو جرنلسٹ کی جانب سے لگائے جانے والے بے بنیاد الزامات کی سخت مذمت کی ہے جنہیں اب خود کنسورشیم نے ایک صحافتی غلطی قرار دیا ہے۔ یہاں جاری اےک بیان کے مطابق آئی سی آئی جے کی غلط بیانی کے اعتراف پر وفاقی کابینہ نے بدھ کو اپنے اجلاس میں شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کنسورشیم اس غلطی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف فوری کارروائی کرے۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم پاکستان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوں نے خود اپنے آپ کو اور اپنے پورے خاندان کو کھلے احتساب کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے پیش کر دیا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=2630