کولمبو۔23جولائی (اے پی پی):آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ، پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ (کل) بروز پیر سے سنہالیز سپورٹس کلب گراؤنڈ ، کولمبو میں شروع ہو گا ، پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ،
گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف 4 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی ، قومی ٹیم جیت کا عزم لیے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو اوپنر بیٹر دیموتھ کرونارتنے لیڈ کریں گے ۔