آئی سی سی ون ڈے رینکنگ ، فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی 16 نمبر پر آ گئے

58
آئی سی سی رینکنگ

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 16 نمبر پر آ گئے۔ شاہین آفریدی نے زمبابوے کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ سیریز میں قابل ذکر کارکردگی کے بعد رینکنگ میں کیریئر کی بہترین 16 ویں پوزیشن حاصل کی۔انہوں نے 8 درجے ترقی پاکر ٹاپ 20 میں جگہ بنا لی جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار بلے بازی کرکے آئی سی سی بیٹنگ رینکنگ میں اپنی تیسری پوزیشن کو مزید مستحکم کیا۔ بابر اعظم نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں 221 رنز بنائے جس میں ایک سنچری بھی شامل ہے۔ اپنی شاندار پرفارمنس سے انہوں نے 8 پوائنٹس حاصل کرلئے۔ وہ آئی سی سی رینکنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور روہت شرما کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔