آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں ( کل) مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گا

144
ICC

پوچیفسٹروم۔16جنوری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں ( کل) بروز منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہو گا ، پہلا میچ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ ، دوسرا میچ زمبابوے اور روانڈا، تیسرا میچ انگلینڈ اور پاکستان جبکہ چوتھا میچ ویسٹ انڈیز اور انڈونیشیاکے درمیان کھیلا جائے گا ، پہلے خواتین انڈر 19 ورلڈ کپ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جنوبی افریقا میں جاری ہے جس میں 16 ٹیمیں شامل ہیں۔

میگا ایونٹ میں منگل کے روز چار میچ کھیلے جائیں گے ، پہلا میچ گروپ سی کی ٹیموں نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، دوسرے میچ گروپ بی کی ٹیمیں زمبابوے اور روانڈا آمنے سامنے ہوں گی ،تیسرا میچ گروپ بی کی ٹیمیں پاکستان اور انگلینڈ نبرد آزما ہوں گی جبکہ چوتھے میچ میں گروپ سی کی خواتین ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور انڈونیشیا پنجہ آزمائی کریں گی ۔

ٹورنامنٹ کے پلے آف میچز 20 جنوری جبکہ سپر 6 مرحلے کا آغاز 21 جنوری سے ہو گا، ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 27 جنوری اور فائنل 29 جنوری کو کھیلا جائے گا۔