آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل (کل) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کوالالمپور میں کھیلا جائے گا

154
آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل (کل) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کوالالمپور میں کھیلا جائے گا

کوالالمپور۔1فروری (اے پی پی):آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل کل(اتوار کو) بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کوالالمپور میں کھیلا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ ویمن نے آسٹریلیا ویمن اور دوسرے سیمی فائنل میں بھارت ویمن نے انگلینڈ ویمن کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ فیصلہ کن معرکے میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے ۔