آئی سی سی ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز (کل) ہوگا

70

دبئی ۔ 20 نومبر (اے پی پی) آئی سی سی ٹی 10 لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز (کل) بدھ سے یو اے ای میں ہوگا ۔ لیگ میں آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے قسمت آزمائی کریں گی۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں کیرالہ کنگز، پنجابی لیجنڈز، مراٹھا عربینز، بنگال ٹائیگرز، سندھیز، راجپوتس، نادرن وارئیرز اور پختونز شامل ہیں۔ ان 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں کیرالہ کنگز، سندھیز، پختونز اور راجپوتس شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں پنجابی لیجنڈز، بنگال ٹائیگرز، مراٹھا عربینز اور نادرن وارئیرز شامل ہیں۔ لیگ کے پہلے ایڈیشن میں 6 ٹیموں نے شرکت کی تھی جبکہ اس مرتبہ 2 نئی ٹیموں سندھیز اور نادرن واریئرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی اور ویندر سہواگ کو لیگ آئیکون مقرر کیا گیا ہے۔ کیریلا کنگز اپنے اعزاز کا دفاع کریگی، شاہد آفریدی، شعیب ملک، حفیظ اور کامران اکمل سمیت نامور پاکستانی کھلاڑی لیگ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔