18.8 C
Islamabad
اتوار, فروری 23, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ (کل) راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

- Advertisement -

راولپنڈی۔23فروری (اے پی پی):آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ کل(پیر کو )راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

میچ ڈے نائٹ ہو گا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دو بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیمیں گروپ اے میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔ کیویز کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے اور دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں کین ولیمسن ، ڈیرل مچل ، گلین فلپس ، ٹام لیتھم ، مائیکل بریسویل، ڈیون کونوے شامل ہیں۔

- Advertisement -

بنگلہ دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ نجم الحسن شانتو بنگال ٹائیگرز کی قیادت کریں گے اور انہیں مشفق الرحیم ، مستفیض الرحمان ، تسکین احمد ، مہدی حسن میراز، توحید ہردوئی جیسے باصلاحیت کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=564968

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں