26.6 C
Islamabad
بدھ, اپریل 16, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی کا بے گھر ہونے والی افغان خواتین کرکٹرز کی...

آئی سی سی کا بے گھر ہونے والی افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان

- Advertisement -

دبئی۔14اپریل (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نےبے گھر ہونے والی افغان خواتین کرکٹرز کی مدد کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق اس اقدام کے ذریعے براہ راست مالی امداد فراہم کرنے کیلئے ایک وقف فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ان کرکٹرز کے پاس کھیل جاری رکھنے کیلئے ضروری وسائل موجود ہوں۔اس میں ایک تربیتی پروگرام بھی پیش کیا جائے گا، جس میں اعلی درجے کی کوچنگ، عالمی معیار کی سہولیات اور ان کی مکمل صلاحیت تک پہنچنے میں مدد کے لیے موزوں رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ ہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل میں شمولیت کو فروغ دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں کہ حالات جیسے بھی ہوں ہر کرکٹر کو مواقع فراہم کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہمیں اس ٹاسک فورس اور سپورٹ فنڈ کو شروع کرنے پر فخر ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ بے گھر ہونے والی افغان خواتین کرکٹرز کھیل میں اپنا سفر جاری رکھ سکیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ فنڈ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کا مشترکہ منصوبہ ہے ۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581628

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں