35.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی کا نیا مجوزہ فیوچر ٹور پرگرام

آئی سی سی کا نیا مجوزہ فیوچر ٹور پرگرام

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی طرف سے نئے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں انٹرنیشنل شیڈول میچز میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، تازہ ترین ایف ٹی پی میں گرین شرٹس کے 2019ءسے 2023ءکے شیڈول میں دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دس ٹی ٹونٹی میچز کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے تحت پاکستانی ٹیم چار برس کے دوران 104 کی بجائے 121 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام میں پاکستان کے حصے میں 104 انٹرنیشنل میچز آئے تھے۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ اپ ڈیٹڈ مجوزہ فیوچر ٹور پروگرام کے تحت اب پاکستان کے انٹرنیشنل شیڈول میچز میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، گرین شرٹس کو دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور دس ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز اضافی ملے ہیں، پاکستانی ٹیم اب 2019ءسے 2023ءکے دوران مجموعی طور پر 121 انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن میں 30 ٹیسٹ، 43 ون ڈے اور 48 ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=81980

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں