دبئی ۔ 19 مئی (اے پی پی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئندہ ماہ شیڈول چیمپئنز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے ایمپائرز اور میچ ریفریز کا اعلان کر دیا، کرس براڈ، ڈیوڈ بون اور اینڈی پیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے، پاکستانی ایمپائر علیم ڈار پانچویں مرتبہ چیمپئنز ٹرافی میں فرائض انجام دیں گے۔ سیمی فائنلز اور فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایونٹ یکم سے 18 جون تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ آٹھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی، بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔