24.9 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی سی سی کاٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان، پیٹ...

آئی سی سی کاٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان، پیٹ کمنز کپتان مقرر، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

- Advertisement -

دبئی۔23جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کر دیا ہے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو کپان مقرر کیا گیا ہے، ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے 5، انگلینڈ اور بھارت کے دو دو جبکہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کی بہترین ٹیسٹ ٹیم میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کی طرف سے کپتان پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک شامل ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ اور سٹورٹ براڈ، بھارت کے آل رائونڈر رویندرا جدیجا اور سپنر روی چندرن ایشون شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن اور سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے بھی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ ٹیسٹ اور ون ڈے کی بہترین ٹیموں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=432531

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں