آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں (کل) واحد میچ افغانستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا

114
آئی سی سی

نئی دہلی۔29اکتوبر (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں کل(پیر کو )واحد میچ افغانستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جائے گا ، دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ بہت اہم ہے ، میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ بھارت میں جاری ہے ،

پیر کو ٹورنامنٹ کے 30 ویں میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پونے میں آمنے سامنے ہوں گی، دونوں ٹیموں کے چار ، چار پوائنٹس ہیں تاہم سری لنکا بہتر نیٹ رن ریٹ کی بدولت پانچویں اور افغانستان ساتویں نمبر پر ہے ۔

افغان ٹیم حشمت اللہ شاہدی کی قیادت میں میدان میں اترے گی دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں راشد خان ، رحمان اللہ گرباز ، ابراہیم زدران ، محمد نبی شامل ہیں ، سری لنکا کو کوسال مینڈس لیڈ کر رہے ہیں اور انہیں اینجلو میتھیوز ، دہننجایا ڈی سلوا ، پاتھم نسانکا جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہیں ۔