آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر ،سری لنکا نے آئرلینڈ کو 133 رنز سے ہرا کر سپر سکس مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا

214
آئی سی سی

بلاوایو ۔25جون (اے پی پی):آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں سری لنکا نے آئرلینڈ کو 133 رنز کے واضح مارجن سے ہرا کر سپر سکس مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ، آئرش ٹیم 326 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ، دیمتھ کرونا رتنے کو شاندار سنچری سکور کرنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اتوار کےروز کوئنز سپورٹس کلب ، بلاوایو میں کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں سری لنکن ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.5 اوورز میں 325 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی ، دیمتھ کرونا رتنے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 103 رنز بنائے ،

سدیرا سمراوکرما 82 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے ، آئرلینڈ کی طرف سے مارک ایڈیئر نے چار اور بیری میک کارتھی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، آئرلینڈ کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 31 اوورز میں 192 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، کرٹس کیمفر 39 اور ہیری ٹیکٹر 33 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کے ونندو ہاسارنگا نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ۔