کراچی۔24جنوری (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کو آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2021 ء کے لیے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی سے نوازا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے پیر کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق شاہین آفریدی نے 2021 ء میں کھیل کے تینوں فارمیٹس میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے 36 بین الاقوامی میچوں میں 22.20 کی اوسط سے 78 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹس میں ان کی شراکت غیر معمولی تھی۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں آفریدی نے چھ میچوں میں سات وکٹیں لے کر پاکستان کو ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں زبردست مدد کی۔
ٹیسٹ فارمیٹ میں آفریدی نے صرف نو میچوں میں 17.06 کی حیران کن اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کیں۔ان کی سب سے یادگار کارکردگی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف ہائی اسٹیک گیم میں تھی۔ اس نے اس میچ میں تین وکٹیں حاصل کیں جس میں ڈیتھ اوورز میں اوپننگ جوڑی روہت شرما اور کے ایل راہول اور ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی کی وکٹیں شامل تھیں۔