آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

217
آئی سی سی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹیو آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گے

لاہور۔28مئی (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی )کےچیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس دو روزہ دورے پر منگل کو لاہور پہنچیں گے۔ یہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین اور آئی سی سی ڈائریکٹر نجم سیٹھی ، چیف آپریٹنگ آفیسر بیرسٹر سلمان نصیر اور پی سی بی کے دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔

جیف ایلرڈائس آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اور جنرل منیجر کی حیثیت سے پہلے بھی پاکستان آچکے ہیں البتہ گریگ بارکلے کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ گریگ بارکلے پندرہ سال کے عرصے میں پاکستان آنے والے آئی سی سی کے پہلے چیئرمین ہیں۔ آخری بار 2008 میں آئی سی سی کے صدر رے مالی نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔اکتوبر 2004 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ آئی سی سی کے دو ٹاپ آفیشلز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گے۔