29.9 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومعلاقائی خبریںآئی سی ٹی پولیس کا مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئےیوم...

آئی سی ٹی پولیس کا مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئےیوم تشکر فلیگ مارچ

- Advertisement -

اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):اسلام آباد پولیس نے انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ’یوم تشکر‘ فلیگ مارچ کا انعقاد کیا۔اتوار کوتعلقات عامہ کے ایک افسر نے بتایا کہ فلیگ مارچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

تقریب میں اسلام آباد پولیس کے تمام یونٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کرنے کے لیے ’یوم تشکر‘ منایا جس نے بین الاقوامی سطح پر قوم کا سر فخر سے بلند کر کے عالمی شہرت حاصل کی۔آئی جی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس افواج پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے اور مادر وطن کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595813

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں