38.4 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 24, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںآئی فون میں چینی مصنوعی ذہانت پروگرام پر امریکی تشویش، کانگریس نے...

آئی فون میں چینی مصنوعی ذہانت پروگرام پر امریکی تشویش، کانگریس نے تحقیقات شروع کر دیں

- Advertisement -

واشنگٹن ۔19مئی (اے پی پی):چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی "علی بابا” کی جانب سے مصنوعی ذہانت کے ایک نئے ماڈل کی رونمائی کے بعد امریکا میں خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے۔ نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق امریکی ایوانِ صدر اور کانگریس کے بعض ذمہ داران نے اس پیش رفت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔

امریکی حکام اس وقت ایپل اور علی بابا کے درمیان طے پانے والے ممکنہ معاہدے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت ایپل، علی بابا کے تیار کردہ اے آئی پروگرام کو چین میں آئی فونز پر دستیاب ماڈل میں شامل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایپل کے اس اقدام نے امریکا میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ تین باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکی حکام اس اندیشے کا شکار ہیں کہ یہ معاہدہ علی بابا کو AI کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے، چین میں سنسر شدہ چیٹ بوٹس کے دائرہ کار کو بڑھانے، اور ایپل کو بیجنگ کے ڈیٹا شیئرنگ اور نگرانی سے متعلق قوانین کے تحت مزید دباؤ میں لانے کا ذریعہ بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ علی بابا نے رواں سال فروری میں چین میں آئی فونز کے لئے اپنی AI سروسز کی فراہمی کے سلسلے میں ایپل کے ساتھ شراکت داری کی تصدیق کی تھی۔

چین میں سےاے آئی کے میدان میں شدید مسابقت جاری ہے اور علی بابا کے لئےیہ شراکت داری ایک بڑی کامیابی سمجھی جا رہی ہے۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب "ڈیپ سیک” جیسے مقامی پروگرام مقبولیت حاصل کر رہے ہیں، جو مغرب میں دستیاب مہنگے AI ماڈلز کے مقابلے میں کہیں سستے اور مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598590

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں