36 C
Islamabad
پیر, اپریل 7, 2025
ہومکھیل کی خبریںآئی ٹی ایف ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ جاری

آئی ٹی ایف ورلڈ جونیئرز ٹینس چیمپئن شپ جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان زینب علی نقوی میموریل ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ون پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں جاری ہے۔چیمپئن شپ میں 14 ممالک، پاکستان، قازقستان، سنگاپور، ترکیہ، جاپان، چین، آسٹریا، ازبکستان، برطانیہ، کینیڈا، روس، سویڈن، کوریا اور سری لنکا کے کل 38 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

چیمپئن شپ کا مقصد کراچی کی باصلاحیت نوجوان ٹینس کھلاڑی زینب علی نقوی کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے جو 12 فروری 2024 کو اسلام آباد میں آئی ٹی ایف جونیئر ٹورنامنٹ میں شرکت کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھیں ۔ مینز ڈراز کل پیر 7 اپریل سے شروع ہوگی۔

- Advertisement -

بوائز سنگلز فائنل راؤنڈ کے مقابلوں میں قازقستان کےدانیال شالخیمبائیف نے کوریا کے سینوانگوہاں کو 1-6اور3-6 سے ہرایا۔ قازقستان کےافلاطون کوولیوف نے روس کےجمال خاکیموف کو 7-6، 6-1 سے ہرایا جبکہ قازقستان کےدیار امان بیک نے پاکستان کےآیان ملک کو 2-6اور3-6 سے شکست دی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578874

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں