اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):آئی ٹی ایف پاکستان خاور حیات خان میموریل ورلڈ جونیئر لیگ ون چیمپئن شپ کا مین رائونڈ پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوگیا۔
پی ٹی ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بوائز سنگلز مین ڈرا پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں تھائی لینڈ کےپاپانگکورن بنیارت نے پاکستان کے کاشان طارق کو 2-6، 1-6اور4-6 ،پاکستان کےاحتشام ہمایوں نے کوریا کے یی چن چوئی کو 4-6 ,6-7اور 4-6، چین کے زی زیانگ نے پاکستان کے بلال عاصم
کو 2-6اور2-6، بیلاروس کے ایوان ماکاروف نے پاکستان کے محمد حمزہ عاصم کو 4-6، 5-7اور4-6 ،چین کے شیجی چن نے ترکیہ کے ایگ ایوسی کو 5-7 اور1-6،پاکستان احمد نیل قریشی نے روس کے ڈینیئل ورکسا کو 1-6اور1-6،پاکستان کے حمزہ رومان نے تھائی لینڈ کے پار چندرگھولیکا کو 0-6 اور0-6، کوریا کے جیون پارک نے ترکیہ کے ڈوروک کو 2-6اور1-6،چین کے ایکس یویان نے عامر مزاری کو 1-6اور2-6، کوریا کے جو ہن چو نے پاکستان کے سالار خان
کو 2-6اور1-6 ازبکستان کےاکمل عرب جانوف نے چین کے کائیگاوگے کو 0-6اور2-6،روس کے الیا کریوکوف نے پاکستان کے اسد زمان کو 1-6، 3-6 اور6-7، ہانگ کانگ کےہاورڈ چن نے پاکستان کے حیدر علی رضوان کو 6-3، 3-6 اور 2-6 ،کوریا کے ڈونگ ہیون نے پاکستان کے شہریار انیس کو 1-6اور0-6 جبکہ پاکستان کے حامد اسرار نے تھائی لینڈ کےنارتھپ روینگسری کو2-6،6-4 اور0-6سے ہراکر اگلے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
چیمپئن شپ میں قازقستان، ترکی، امریکہ، ہانگ کانگ، چین، روس، بیلاروس، ازبکستان، جنوبی کوریا، رومانیہ، سوئٹزرلینڈ، سری لنکا اور تھائی لینڈ کے بوائز اینڈ گرلز کے 45 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ چیمپئن شپ میں 27 پاکستانی لڑکے اور لڑکیاں بھی حصہ لے رہے ہیں۔