آئی پی ایل، کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں (کل) مدمقابل ہوں گی

85

چندی گڑھ ۔08 مئی (اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ میں (کل) منگل کو واحد میچ کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آئی پی ایل ٹین کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں (کل) کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ کولکتہ کی ٹیم 16پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ پنجاب 10 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔