اسلام آباد۔12جون (اے پی پی):آئیسکو 132 کے وی گرڈ سٹیشن جی نائن سے منسلک مین ہول میں آتشزدگی سے گرڈ سٹیشن سے منسلک 17 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں ایف ایٹ ون ،ایف ٹن ون ،کراچی کمپنی جی نائن تھری ،جی نائن ٹو ،جی نائن ایکسپریس، ایف نائن پارک ،جی نائن ون ،جی ٹن ون ،جی نائن مرکز ،جی ایٹ ٹو اور ایف ایٹ مرکز فیڈرز شامل ہیں۔
جی ٹن مرکز کے آر ایل سینٹورس ہوٹل میزان بینک فیڈرز پر بھی بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ آئیسکو جی ایس او اور آپریشن کی ٹیمیں گرڈ سٹیشن پر موجود ہیں جو جلد بجلی بحالی کے لئے کوشاں ہیں جبکہ چیف ایگزیکٹو آئیسکو نے آپریشن ڈائریکٹر کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔بجلی کی فراہمی میں آنے والے عارضی تعطل پر آئیسکو انتظامیہ معذرت خواہ ہے۔