حضرو۔ 28 ستمبر (اے پی پی):آئیسکو حضرو نے چھ افراد کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرا کے لاکھوں روپے جرمانہ وصول کر لیا ۔
ایس ڈی او حضرو عاقب محمود نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کہا کہ ایک ا یکسئن اٹک بابر محمود کی خصوصی ہدایت پر سب ڈویژن حضرو کے مختلف علاقوں میں بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف ایسکو حضرو نے کار وائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کے خلاف تھانہ حضرو میں مقدمہ درج کرا کے ان پر لاکھوں روپے جرمانہ کروایا ۔
اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ڈی او عاقب محمود نے کہا کہ سب ڈویژن حضرو میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایسکو چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو ہر جگہ پر بجلی کی چوری کی روک تھام کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام بھی اگر بجلی چوری کے متعلق کہیں بھی دیکھیں تو وہ فوری طور پر ہمیں اطلاع کریں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف سخت سے سخت قانونی کروائی کی جا سکے۔ عاقب محمود نے کہا کہ بجلی چوری کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں علاقے میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ ایکسن اٹک بابر محمود کا ہمیں بھرپور تعاون حاصل ہے\