اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):آئیسکو حکام نے سوشل میڈیا پر راولپنڈی اور گردونواح میں بلیک آوٹ کے احکامات کی خبروں کی تردید کی ہے۔ ترجمان کے مطابق آئیسکو ریجن میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ھے، کسی بھی گرڈ اسٹیشن کو اس قسم کے احکامات جاری نہیں کئے گئے۔، آئیسکو حکام ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ صارفین سوشل میڈیا پر چلنے والی غیر تصدیق شدہ افواہوں پر یقین نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے اعلانات کروائے گئے ہوں گے مگر مکمل گرڈ اسٹیشن بند کرنے اور بلیک آوٹ کرنے کے احکامات بالکل آئیسکو کو موصول نہیں ھوئے، آئیسکو ٹیمیں الرٹ ہیں کنٹرول روم اسلام آباد میں سئینر افسران شفٹوں میں سٹاف کے ہمراہ موجود ہیں اورکمپلینٹ سٹاف کو ضروری سامان فراہم کر دیا گیا ھے۔مزید معلومات کے لئے صارفین ائیسکو کے آفیشل فیس بک پیج ایکس اور انسٹاگرام اکاؤنٹ کو فالو کریں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=594190