اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو ریجن میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کی وجہ سے بجلی فراہم کرنے والے پیشتر 11 کے وی فیڈرز پر فالٹ اور ٹریپنگ سے بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔
ترجمان آئیسکو کے مطابق سروس روڈ ایسٹ شاہدرہ وارث حویلی چاکرا کھنہ روڈ چیرنگ کراس نیو ریس کورس ، شمس کالونی ڈھوک کھبہ ولائیت کمپلیکس کوہالہ مورت کوٹ فیڈرز پر بجلی کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپلینٹ سٹاف فیڈرز فالٹ انفرادی اور ٹرانسفارمرز خرابی کی شکایات جلد کلیر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے صارفین سے گزارش کی ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی تاروں کھمبوں ٹرانسفارمرز میٹرز سے مناسب فاصلہ رکھیں،ہاتھ اور جسم گیلا ہونے کی صورت میں برقی آلات کو ہرگز نہ چھوئیں ،کسی بھی کمپلینٹ یا ہنگامی صورتحال میں متعلقہ کمپلینٹ آفس کے نمبرز پر کال کریں۔ ہیلپ لائن 118 اور کمپلینٹ اینڈ مانیٹرنگ سیل کے نمبرز 0519252933 بھی مکمل طور پر متحرک ہیں۔