آئیسکو نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشورہ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے

22
آئیسکو نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشورہ کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے محرم الحرام خصوصاً یوم عاشورہ کے دوران بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں اس حوالے سے آئیسکو چیف محمد نعیم جان نے ضروری ہدایات جاری کر دیں۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ اور مجالس منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں گے

، فیڈرز فالٹز اور ٹرپینگ کے پیش نظر ریجن میں 11 کے وی فیڈرز کی مکمل پٹرولنگ ممکن بنائی گئی ہے، ماتمی جلوسوں کے روٹس میں آنے والی بجلی کی تاروں کو منظم اور ٹرانسفارمرز کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر فیلڈ دفاتر کو اضافی ٹرانسفارمرز، میٹرز ،بجلی کے کھمبے اور دیگر میٹریل مہیا کیا گیا ہے، ایس ڈی او دفاتر کو اضافی ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی فراہم کر دی گئی ہیں،

افسران اور سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر کے ڈیوٹی پر موجود رہنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ چیف انجنیئر زاہد عثمانی بحیثیت فوکل پرسن فیلڈ کارروائیوں کی نگرانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شکایات کے اندراج کے لیے کمپلینٹ دفاتر کے نمبرز اور ہیلپ لائن نمبر 118 مکمل طور پر متحرک ہیں ۔